ہربنس پورہ پولےس اغواءہونےوالے چار بچوں کے باپ کو بازیاب نہ کروا سکی

ہربنس پورہ پولےس اغواءہونےوالے چار بچوں کے باپ کو بازیاب نہ کروا سکی
ہربنس پورہ پولےس اغواءہونےوالے چار بچوں کے باپ کو بازیاب نہ کروا سکی
کیپشن:   1

  

لاہور(کرائم سیل)ہربنس پورہ پولےس ایک ہفتہ قبل اغواءہونے والے چار بچوں کے باپ کو بازیاب نہ کروا سکی۔مغوی کے ورثا ء روزنامہ پاکستان کے دفتر پہنچ گئے ورثا کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سلامت پورہ مین بازار ہربنس پورہ کا رہائشی چار بچوں کا باپ بیالیس سالہ محمد جمیل جو ایک ہفتہ قبل کاروبار کے ساسلہ میں شیخوپورہ گیا پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔ورثاءنے موبائل فون پررابطہ کرنے کی متعدد بار کوشش کی لیکن موبائل بند تھا تشویش لاحق ہونے پر تھانہ ہربنس پورہ پہنچے جس پر پولیس نے اغواءکا مقدمہ درج کر لیا اور روائیتی تسلیا ں دے دیں۔مغوی کے بھائی محمد رشید نے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس لیت و لعل سے کام لے رہی ہے اور کسی بھی کاروائی سے گریز کر رہی ہے وزیر اعلٰی پنجاب ،آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ اس کے بھائی کو بازیاب کروایا جائے۔

مزید :

علاقائی -