مارشل لاءکے امکانات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،رانا ارشاد علی
لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد پنجاب کے سیکرٹری جنرل رانا محمد ارشاد علی نے گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے قافلے پر مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے لاقانونیت کی بدترین مثال قرار دیا ہے ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کا آزادی مارچ پر امن طور پر اسلام آباد کی جانب گامزن رہا
جس پر گوجرانوالہ میں اچانک پتھراو¿شروع کردیا گیا اور مسلم لیگ(ن) کے مسلح کارکنان نے پولیس کی گاڑیوں پر کھڑے ہوکر عمران خان کے کنٹینر پر نہ صرف پتھراو¿ کیا بلکہ ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے پی ٹی آئی کے کئی کارکنان زخمی ہوگئے،دیگر شہروں میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان پر تشدد کیا گیا،حکمران مسلم لیگ(ن) کے اس غیر جمہوری طرز عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اس سے حکومت کے سیاسی امیج کو مزیدنقصان پہنچا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ جان بوجھ کر غیر جمہوری قوتوں کو مداخلت کی دعوت دی جارہی ہے،انکا کہنا تھا کہ گلو بٹ کے بعد پومی بٹ کے مسلح آدمیوں کا پولیس کی موجودگی میں حکومت کے سیاسی مخالفین پرتشددیہی ظاہر کرتا ہے کہ موجودہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں اورملک میں تبدیلی کا عمل اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے، انہوں نے مزید کہاملک میں مارشل لا ءکے امکانات کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا حکمرانوں کے غیر جمہوری رویہ سے پورا سسٹم خطرے میں ہے۔