ایل ڈی اے کے اعلیٰ افسران تبدیل
لاہور (اپنے نمائندے سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ نے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ (قائداعظم ٹاﺅن) میں تعینات ڈپٹی ڈائر یکٹر رانا محمد جمیل اور ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ایکوزیشن میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر کام کرنے والے سید یاور عباس کے باہمی تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ دریں اثناءایل ڈی اے کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز) آمنہ منیر نے تین اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کے تبادلے کر کے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو میں تعینات کر دیا ہے
ان میں ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھر ی میں کام کرنے والی اسسٹنٹ ڈائر یکٹرمسمات صدف‘ ڈائریکٹور یٹ آف کمپیوٹر سروسز میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر جہانزیب الحسن اور ڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز میں تعینات عماد انور کھوکھر شامل ہیں اس کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ آف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں تعینات سٹاف آفسر ندیم اقبال کو تبدیل کر کے ان ہی کے پے سکیل میں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر کچی آبادیز لگا دیا ہے