باٹا پور،یوم آزادی کی رات ویلر موٹر سائیکل پھسلنے سے جاں بحق

باٹا پور،یوم آزادی کی رات ویلر موٹر سائیکل پھسلنے سے جاں بحق

  

لاہور(کرائم سیل) تھانہ باٹا پور کے علاقہ میںیوم آزادی کی رات کو کو ون ویلنگ کرتے ہوئے ایک ویلر موٹر سائیکل پھسلنے سے جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق باٹا پور کا رہائشی 25سالہ حامد علی 14اگست کی رات کو اپنے دوستوں کے ساتھ مین مناواں روڈ پر ون ویلنگ کر رہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل سلپ ہو گئی اور سڑک پر گزتے ہوئے اس کا سر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیاجس کی وجہ سے وہ موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے فوری موقعہ پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی نعش ورثا کے حوالے کر دی جسے گزشتہ روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں باٹا پور قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -