حکومت کو اپوزیشن کا احتجاج کھلے دل تسلیم کرنا چاہیے،ثمینہ گھرکی

حکومت کو اپوزیشن کا احتجاج کھلے دل تسلیم کرنا چاہیے،ثمینہ گھرکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتے ہیں کہ حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج کو کھلے دل تسلیم کرنا چاہیے اور جس طرح کا واقعہ گوجرانوالہ میں پیش آیا تھا وہ دوبارہ پیش نہیں آنا چاہئے تصادم کی سیاست سے گریز کرنا چاہئے پرامن مارچ پر پتھراﺅ اور فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں حکومت کو اس واقعہ کا نوٹس لینا چاہیے اور اپنے کارکنوں کو برداشت کا درس دینا چاہیے ا پوزیشن حکومت سے استعفے طلب کرنے کے مطالبے کرتی ہوتی ہے لیکن ان مطالبات سے تنگ آ کر ان پر تشدد کرنا جمہوریت کی نفی ہے ۔


۔





ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ جس طرح سے مارچ کو لاہور سے گزرنے دیا تھا تو اسی طرح سے باقی اضلاع سے بھی گزرنے دینا چاہئے تھا اور انہیں اسلام آباد جا کر اپنے مطالبات پیش کرنے کی اجازت دے دینی چاہئے اس کے بعد حکومت کو چاہئے کہ بات چیت کے زریعے حل نکال لے لیکن تشدد اور حکومتی مشینری کا استعمال کسی بھی قیمت پر نہیں ہو نا چاہئے۔