عمران خان ناکام سیاستدان ہیں،راشدہ یعقوب شیخ

عمران خان ناکام سیاستدان ہیں،راشدہ یعقوب شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان ناکام سیاستدان ہیں یوم آزادی ہماری قومی زندگی کا سب سے زیادہ پر مسرت اور مبارک موقع ہے یوم آزادی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ نہ صرف ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی ان قربانیوں کی بڑی یاد دلاتا ہےٗ جو انہوں نے ہماری اقتصادی ٗمذہبی اور ثقافتی آزادی کے لیے دیں بلکہ یہ ہمیں ایک خود مختار اور آزاد ریاست کے قیام کا باعث بننے والے نظریات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے یہ دن تحریک پاکستان کے ان تمام کارکنوں اورجدوجہد کرنے والوں کی جرأت مندانہ جدو جہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع بھی ہے۔
۔
اور یہ ہماری سر زمین کے ان بیٹوں کی قدر کرنے ٗ ان کے اعزاز کا اعتراف کرنے کا بھی موقع ہے ٗ


جو ہماری نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ کرتے رہے ہیں ۔ یہ دن ہمارے ماضی کی عکاسی ٗموجودہ حالات پر غور و خوض کرنے اور مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کرنے کا موقع بھی ہے