پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 688ٹریفک حادثات میں609 زخمی

پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 688ٹریفک حادثات میں609 زخمی

  

لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 688ٹریفک حادثات میں609شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال مےں پہنچایا گیاجبکہ256افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں248ڈرائیورز ،25کم عمرڈرائیور، 531 مسافر اور 90 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ121ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں۔

 جن میں صوبائی درالحکومت130متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد87حادثات میں98متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہگوجرانوالہ62حادثات میں68متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید :

علاقائی -