صوبائی دارالحکومت ،ڈاکوﺅں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ،ڈاکوﺅں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور ...

  

                                                                        لاہور(کرائم سیل) شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔ گلشن راوی میں واقع فارمیسی میں مسلح ڈاکوﺅں نے گھس کر سٹاف کو یر غمال بنا کر کسٹمروں سے4لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی اورزیورات لوٹ لیے ۔اقبال ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے سلیم اور اس کی فیملی سے 1لاکھ 10ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات ،مصطفی ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر منیب سے 8لاکھ روپے مالیت کی کار و نقدی چھین لی ۔ سول لائن میں ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر سیف اقبال سے 1لاکھ روپے مالیت کی قیمتی گھڑی اور موبائل چھین لیا۔جبکہ غازی آباد میں ڈاکوﺅں نے عثمان سے 90ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،باغبانپورہ میں ڈاکوﺅں نے آصف سے20ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،اسلام پورہ میں ڈاکوﺅں نے عمران سے 15ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،سبزہ زار میں ڈاکوﺅں نے ریاض سے 55ہزار روپے مالیت کی نقدی ،انگوٹھی اور موبائل ،ستو کتلہ میں ڈاکوﺅں نے امتیاز سے 23ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،نشتر کالونی میں ندیم سے 40ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیا ۔جبکہ چوروں نے ڈیفنس سی میں شفیق ،اقبال ٹاﺅن میں ثقلین ،مانگا منڈی میں اشفاق کی گاڑیاں جبکہ ستو کتلہ میں شہباز ،ماڈل ٹاﺅن میں سلیم ،نشتر کالونی میں عمر ،غازی آباد میں جعفر ،مزنگ میں اسلم،قلعہ گجر سنگھ میں طفیل ،شالیمار میں وقار ،موچی گیٹ میں غلام مصطفی ،گلبرگ میں آصف،اچھرہ میں شعیب کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں ۔

مزید :

علاقائی -