گورنر پنجاب کی کوششوں سے بڑا بحران ٹل گیا،خالد پرویز

گورنر پنجاب کی کوششوں سے بڑا بحران ٹل گیا،خالد پرویز

  


لاہور(وقائع نگار)صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے انقلاب مارچ کے حوالے سے معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرانے میں جو مد برانہ کردار ادا کیا ہے اور جس فہم و فراست کا مظاہرہ کیا ہے اس سے ایک خطر ناک بحران ٹل گیا ہے گورنر پنجاب ایک سچے اور کھرے پاکستانی ہیں۔

اور کھلے ذہن و دل کے ساتھ ہر معاملے کو میرٹ پر لیتے ہیں معیشت کی بہتری کے لئے وہ بزنس کمیونٹی سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں خالد پرویز نے کہا آج ملک میں غربت ، بھوک ، مہنگائی اور بیروزگاری نے لوگوں کو بیزار اور خوار ہی نہیں برہم کر رکھا ہے حکومت اشتہارات میں جس خوشحالی و ترقی کا ڈھول پیٹتی ہے زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں جمہوریت اقتدار کے مزے لوٹنے کا نہیں بلکہ جمہوریت کو ڈلیور کرنے کا نام ہے حکومت کمزور طبقات کے لئے ریلیف کا سامان کرے اور ضروریات زندگی پر سبسڈی دینے کی بجائے معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کی فراہمی پر فوکس کرے جس کے لئے بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانا اور ان کے ظالمانہ حد تک بڑھے ریٹس کو کم کرنا ہوگا حکمران اگر کچھ عرصے کے لئے اپنی توجہ اور حکومتی وسائل کا رخ پلوں ، سڑکوں ، موٹر ویز ، میٹرو بسوں اور بلٹ ٹرینوں سے ہٹا کر معاشی سرگرمیوں کی بحالی و فروغ کی طرف کریں تو حالات میں بہتری آسکتی ہے بزنس کمیونٹی ان کا بھر پور ساتھ دینے کے لئے تیار ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -