چیئرپرسن ٹیوٹا کی زیر صدارت اسلامیہ کالج میںجشن آزادی تقریب18اگست کو ہو گی

چیئرپرسن ٹیوٹا کی زیر صدارت اسلامیہ کالج میںجشن آزادی تقریب18اگست کو ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی جشن آزادی تقریبات کو احسن طریقے سے منا رہی ہے۔اس سلسلے میں چیئرپرسن ٹیوٹا عارف انور بلوچ کی زیر صدارت گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ میں18 اگست (بروز پیر)کوشاندار تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ٹیوٹا سیکرٹریٹ کے ترجمان کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس تقریب میں ٹیوٹا کے تمام زونل منیجرز اور ڈسٹرکٹ منیجرز کو مدعوکرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ٹیوٹا کے مردانہ و زنانہ اداروں کے سربراہان، منتخب اساتذہ اور مردانہ و زنانہ طلباءکی کثیر تعداد اس پروقار تقریب میں شرکت کرے گی جبکہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ کے تمام افسران بھی موجود ہونگے۔تقریب میں قومی ترانہ، تقاریر، کلام اقبال اور ملی نغمے پیش کئے جائینگے۔ اس موقع پر جنرل منیجر (آپریشنز) ٹیوٹا حامد غنی انجم اور چیئرپرسن ٹیوٹا عارف انور بلوچ بھی خصوصی خطاب کرینگے۔

 اس تقریب کے انعقا دکا مقصد علامہ اقبال کی فلاسفی اور قائد اعظم کی پاکستان بنانے کیلئے کی گئی شب و روز انتھک کوششوں کو اجاگر کرنا ہے جسکی وجہ سے ہمیں آزادی ملی۔