نواں کوٹ، نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے بزرگ کو قتل کر دیا

نواں کوٹ، نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے بزرگ کو قتل کر دیا

  

لاہور(کرائم سیل)تھانہ نواں کوٹ کی حدود میں 63سالہ بزرگ کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق نواں کوٹ کے علاقہ مہاجر آباد میں 63سالہ اعجاز شاہ گزشتہ رات گھر میں اکیلا تھا اور گھر کے باہر سو رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اس پر گائرنگ کر دی جس کی وجہ سے وہ موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے مقوعہ پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد نعش کو مردہ خانہ میں پوسٹ مارٹم کے لیے جمع کروا دیاہے جبکہ تفتیشی آفیسر محسن کے مطابق مقتول کے بچے لندن میں مقیم ہیں وہ جب آکر درخواست دیں گے تب ہی مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -