سمبڑیال ،قتل کے دو مختلف واقعات میں ملوث 47 ملزمان کے خلاف مقدمات درج

سمبڑیال ،قتل کے دو مختلف واقعات میں ملوث 47 ملزمان کے خلاف مقدمات درج

  


سمبڑیال (نامہ نگار) 2روز قبل تھانہ بیگووالہ کی حدود میں چھت پر کبوتروں کو دانہ ڈالنے کی رنجش پر قتل ہونے والے ارسلان ارشد کے قتل کا مقدمہ 7ملزمان کے خلاف جبکہ گھر میں پناہ لینے والے قتل میں ملوث ایک ملزم کے والد کو چھت پھاڑ کر آگ لگانے کے بعد دم گھٹنے کے باعث موت واقع ہونے پر 40 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق2روز قبل تھانہ بیگووالہ کے موضع ٹیکووالہ میں چھت پر کبوتروں کو دانہ ڈالنے کی رنجش پر 17سالہ نوجوان ارسلان ارشد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا مقدمہ مقتول کی والدہ ریحانہ کوثر بیوہ محمد ارشد کی درخواست پر ملزمان ساجد ،وقار ، محمد عباس، محمد نعیم ، سلطان ،طارق اور فیصل کے خلاف جبکہ ورثاء ودیگر کی طرف سے مشتعل ہو کر دوسرے فریق ملزم ساجد کے والد مولوی نذیر احمد کے پناہ لیے گھر کی کھڑی چھت کو آگ لگا کر کمرہ میں دم گھٹ جانے سے ہلاک ہوجانے کا مقدمہ ان کی اہلیہ کلثوم بی بی بیوہ نذیر احمد کی درخواست پر 4 0 ملزمان کے خلاف تھانہ بیگووالہ پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے ۔

مزید :

علاقائی -