گڈز ٹرانسپورٹر ز نے حکومت سے فی کنٹینر 20ہزار کرایہ مانگ لیا

گڈز ٹرانسپورٹر ز نے حکومت سے فی کنٹینر 20ہزار کرایہ مانگ لیا

  

                                          لاہور ( اسد اقبال )گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن نے صو بائی دارالحکو مت سمیت پنجاب بھر میں آزادی و انقلاب مارچ کے پیش نظر ہزاروں کنٹینرز سرکاری تحویل میں لینے پر حکو مت پنجاب سے فی کنٹینر20ہزار روپے یو میہ کرایہ ادا کر نے کا مطا لبہ کر دیا ہے اس ضمن میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے ٹرانسپورٹروں سے باہمی مشاورت کے بعد طے کیا گیا ہے کہ اگر حکو مت نے گڈز ٹرانسپورٹروں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ نہ کیا تو عدالت سے رابطہ کر تے ہوئے رٹ پٹیشن دائر کر دی جائے گی فارورڈنگ ایجنسیو ں کا کاروبار ایک ہفتہ پہیہ جام ہونے سے کروڑوں روپے کا نقصان جبکہ حکو متی ریو نیو کو لاکھو ں روپے کا دھچکا لگا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ صو بائی دارالحکو مت سمیت پنجاب بھر میں لانگ مارچ کے سلسلہ میں ہزاروں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے بعد شاہراہوں پر کھڑا کر دیا گیا جس سے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام ہو گیا جبکہ کنٹینرز میں پڑا سامان خرا ب ہو نے کا اندیشہ بھی لا حق ہے کیو نکہ لانگ مارچ کے سلسلہ میں کنٹینرز گزشتہ کئی دن سے لاوارث پڑے ہوئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکو مت کی جانب سے کنٹینرز کا کرایہ ادا کر نے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نقصان کا تخمینہ لگا رہی ہے ۔گزشتہ روز گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے ہو نے والے اجلا س میں کنٹینرز کی شپ کمپنیو ں کو کرایہ کی ادائیگی کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور طے پا یا کہ اگر حکو مت نے فارورڈنگ ایجنسیو ں کو کنٹینرز کا کر ایہ ادا نہ کیا تو اس کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے سے بھی دریغ نہ کیا جائے گا پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری طارق نبیل نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ آزادی اور انقلاب مارچ سے سب سے زیادہ نقصان فارورڈنگ ایجنسیو ں کو ہو ا ہے کیو نکہ ملک بھر سے گڈز ٹرانسپورٹ جو شاہراہو ں پر روا ںدواںتھیسر کاری اداروں نے پکڑ تے ہو ئے اپنے قبضہ میں لے لی جن کی تعداد پنجاب بھر میں ہزاروں میں ہے جس کے لیے باقاعدہ ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے جو چند روز میں تمام تر ریکارڈ اکھٹا کر لے گی طارق نبیل کا کہنا تھا کہ حکو مت پنجا ب فی کنٹینر یو میہ کے حساب سے 20ہزار روپے کر ایہ ادا کر ے کیو نکہ آزادی اور انقلاب مارچ میں نشا نہ بننے والے گڈز ٹرانسپورٹرز نقصان بر داشت کر نے کی سکت نہیں رکھتے ایک سوال کے جواب میں انھو ں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن حکو مت کی جانب سے فی کنٹینرکر ایہ ساڑھے آٹھ ہزار روپے کے فیصلے کو رد کر تے ہوئے بھر پورمذمت کر تی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -