عمران یہ تاثر پیدا نہ ہونے دیں کے مارچ جمہوریت کے خلافہے،عابد صدیقی

عمران یہ تاثر پیدا نہ ہونے دیں کے مارچ جمہوریت کے خلافہے،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان یہ تاثرپیدا نہ ہونے دیں کہ ان کا مارچ جمہوریت کے خلاف ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان ہوش مندی کی آوازسنیں اور ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کا موقف سمجھنے کی کوشش کریں ،لا نگ مارچ جمہوریت کا حصہ ہے مگراس سے جمہوریت کمزور نہیں ہونی چاہیے ،پورے ملک کی سیاسی جماعتیں جمہوری نظام کا تحفظ چاہتی ہیں اور اس نظام کاتسلسل چاہتی ہیں ،حکومت کی کوتاہیاں اپنی جگہ ہیں مگر یہ درست نہیں کہ ان نادانیوں کو بنیاد جمہوری نظام ختم کردیا جائے ،حکومت پردباؤ بڑھا کر اسے اپنی اصلاح کے لئے قائل کیا جائے ،

۔

حکومت کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ اپنی اصلاح کرے اور جمہوری نظام کو اس کے تقاضوں کے مطابق چلائے ،حکومت آئین کی بالادستی اور جمہوری اقدار کی حکمرانی کے لئے کام کرے ،جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،پیپلزپارٹی جمہوریت کے خلاف ہونے والی ہر سازش کی مذمت کرتی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -