پولیس نے مقتول کو ہی بیوی اور بیٹی کا قاتل قرار دیدیا

پولیس نے مقتول کو ہی بیوی اور بیٹی کا قاتل قرار دیدیا

  

لا ہور (کرا ئم سیل )ڈ یفنس اے کے علاقہ میں تہرے قتل کا سراغ نہ مل سکا پولیس نے اپنی جان چھڑانے کے لیے مقتول عامر کوبیوی اور بیٹی کا قاتل قرار دیدیا ،تینوں نعشیں پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کر دیں ۔جنہیں بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا، اس موقعہ پر کئی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔مقتولین کے ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے عامر کو ملزم قرار دے رہی ہے۔۔پولیس کے مطابق 14اگست کی رات کو 98ccبلا ک ڈ یفنس کے ر ہا ئشی 45سا لہ عا مر غفو ر جو مقامی علاقہ میں زری کا کاروبا ر کر تا تھا نے اپنی 35سا لہ دو سری بیو ی زاراا ور بیٹی ملائکہ کو قتل کر کے خودکشی کر لی تھی ۔عا مر

نے3سا ل قبل اپنے گھر کا ایک حصہ زا را نا می خا تو ن کود یا تھا جس سے بعدازا ں اس نے دوسری شا د ی کر لی تھی عا مر کو چند روز قبل لا کھو ں کا نقصا ن ہو اتھا جس پر دو نو ں میا ں بیو ی میں تلخ کلا می ہو تی ر ہتی تھی گز شتہ روز دو نو ں میا ں بیو ی میں نقصا ن کی ر قم کو لے کر تلخ کلا می ہو ئی جس پر اسکی 17سا لہ بیٹی ملا ئکہ نے وا لد ین کی لڑا ئی چھڑ وا نہ چا ہی لیکن ملزم عامر نے طیش میں آ کر بیو ی زارا پر فا ئر نگ کردی فائر نگ کی زد میں اسکی بیٹی ملا ئکہ بھی آ گئی اوردو نو ں ما ں بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ ایس ایچ او فیصل شر یف کے مطا بق عا مرنے بیٹی کو اچا نک گو لی لگنے کے ر نج میں خو د کو گو لی ما ر کر زند گی کا خا تمہ کر لیا ۔ پو لیس نے نعشو ں کو قبضہ میں لے کر میو ہسپتال کے ڈیڈ ہاؤس میں پو سٹ مار ٹم کے لئے بھجوایا جنہیں گزشتہ روز پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کر دیا گیا۔عامر غفور اور اس کی بیٹی ملائکہ کو پنجاب سوسائٹی ٹاؤن شپ اور بیوی زارا کو ایڈن ایونیو اہئر پورٹ روڈ کے مقامی قبرستانوں میں دفنا دیا گیا۔اس موقعہ پر کئی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔عامر کے ورثا اور اہل علاقہ منصور، لیاقت، شہباز اور معظم نے نمائندہ \"پاکستان \" کو بتایا کہ مقتول عامر غفور ایک صلح پسند انسان تھا اور اس سے ایسی کسی حرکت کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے۔پولیس جان بوجھ کے عامر کو ملزم قرار دے کر تفتیش سے جان چھرا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -