یوم آزادی کی رات ویلروں کی ٹکر سے راہ گیر نوجوان جاں بحق ہو گیا
لاہور( کر ائم سیل)یوم آزادی کے موقع پر رات گئے ویلروں کی ٹکر سے راہ گیر 20سالہ نوجوان چائینہ سکیم کا رہائشی جاں بحق ہو گیا ،دونوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہونے کے باوجود جائے موقع سے فرار ہوگئے ،ورثا نے مقدمہ کے اندراج سے انکار کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ گجر پورہ کے علاقہ چائینہ سکیم کا رہائشی 20سالہ کاشف رات گئے دوستوں کے ساتھ پیدل گھر واپس جا رہا تھا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار نوجوان مین روڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے جارہے تھے جن میں سے ایک موٹرسائیکل سوار ون ویلنگ کرتے ہوئے کاشف سے ٹکرایا اور موٹر سائیکل کا ہینڈل نوجوان کاشف کے سر سے ٹکرایا اور کاشف دیوار سے ٹکر اکر شدید زخمی ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوان زخمی ہونے کے باوجود موقع سے فرار ہو گئے مقامی افراد نے ریسکیو کی مدد سے نوجوان کو مقامی ہسپتال پہنچایا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کاشف دم توڑ گیا،تاہم ورثہ کی جانب سے کسی قسم کے مقدمہ کے اندراج سے انکار پر پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کر دی۔