لانگ مارچ کے شرکاء غیر سیاسی لوگ ہیں،اللہ رکھا چودھری

لانگ مارچ کے شرکاء غیر سیاسی لوگ ہیں،اللہ رکھا چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ن )کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے میں شریک افراد نے مسلم لیگ( ن )کے قائدین کے تصاویر پھاڑ کر بونے ہونے کا ثبوت دیا ہے ،لانگ مارچ کے شرکاء غیر سیاسی لوگ ہیں۔


کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپ صبر کا مظاہرہ کریں جون 2013 ؁ء میں ہم نے حکومت سنبھالی تو وطنِ عزیز ہر شعبے میں شدید مشکلات اور بحرانوں میں گھرا ہو ا تھا؂ مایوسی اور نااُمیدی کی بجائے ہم نے اس صورت حال کو ایک چیلنج سمجھ کر قبول کر لیا۔

سالوں کا کام مہینوں اور مہینوں کا دنوں میں کرنے کا عزم کیاہے

میں یہ دعوٰی تو نہیں کرتا کہ ہماری حکومت نے کوئی معجزہ کر دکھایا ہے لیکن گذشتہ چودہ (14) ماہ کے دوران پاکستان آگے ضرور بڑھا ہے۔ انفراسٹرکچر کے نئے عظیم الشان منصوبوں، قومی معیشت کی بہتری ، بیرونی سرمایہ کاروں کے بھرپوراعتماد، مجموعی قومی پیداوار کی شرح میں اضافے، روپے کے استحکام ، برآمدات میں اضافے، اسٹاک ایکسچینج کی مضبوطی اور متعدد دوسرے اقدامات کی وجہ سے ملک نہ صرف بحرانوں کی دلدل سے نکل رہا ہے بلکہ ایک روشن، پُرامن اور ترقی و خوشحالی سے ہمکنار پاکستان کی منزلِ مُراد کی طرف گامزن بھی ہو چُکا ہے۔