میٹرک میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ نے سپیرئیر گروپ آف کالجزمیں داخلہ لے لیا

میٹرک میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ نے سپیرئیر گروپ آف کالجزمیں داخلہ ...

  

لاہور(پ ر)میٹرک بورڈ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ہا نیہ سیف نے سپیرئیر گروپ آف کالجز pre-medicalمیں داخلہ لیا۔ سپیرئیر گروپ آف کالجز نے طالبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جس کی صدارت انچارج اینول پروگرام پروفیسر ہشام الحسن نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیرئیر گروپ آف کالجز واحد ایک ایسا ادارہ ہے جو تعلیمی معیار کے تقاضوں کو پورا کر کے طلبہ و طالبات کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم مہیا کر رہا ہے۔اور انہوں نے طالبہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ میں یہ امید کرتا ہوں کہ یہ طالبہ محنت کر کے نہ صرف سپیرئیر گروپ آف کالجز بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کریں گی اور بعدازاں طالبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے فخر ہے کہ میں سپیرئیر کی طالبہ ہوں۔

کیوں کہ اعلیٰ تعلیمی معیار سپیرئیر کالج کی اولین ترجیح ہے طالبہ نے سپیرئیر گروپ آف کالجز پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سپیرئیر کالج میں میرا مستقبل محفوظ ہے اورمیں آئندہ بھی محنت کر کے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر وں گی۔ اور آخر میں انچارج پروگرام ہشام الحسن سپیرئیر گروپ آف کالجز میں داخلہ کی مبارکباد پیش کی اور کیش سکالرشپ دیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -