ریلوے محنت کش یونین کا اجلاس ،سٹیل شاپ و ملحقہ کالونی میں پانی کی بندش پر احتجاج
لاہور (پ ر) ریلوے محنت کش یونین کے زیراہتمام ایک ہنگامی میٹنگ زیر صدارت ذاکر شاہ صدر سٹیل شاپ یونٹ ہوئی جس میں مرکزی عہدیداران صدیق بیگ، نسیم خان، میاں مقبول، عبدالغفور اور محمد شبیر کے علاوہ دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عہدیداران کا کہنا تھا کہ سٹیل شاپ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے 10 دن سے سٹیل ورکشاپ اور ملحقہ کالونی کا پانی بند ہے جس کی وجہ سے ورکرز اور دیگر افراد خانہ اور معصوم بچے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ پانی نہ ہونے کی وجہ سے ورکشاپ بھی بند ہے۔ اعلیٰ حکام اس بات کا سختی سے نوٹس لیں۔