جشن آزادی پر مولانا ظفر علی خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے تقریب

جشن آزادی پر مولانا ظفر علی خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے تقریب

  

لاہور (پ ر) جشن آزادی کے مبارک موقع پر مشاہیر پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی جدوجہد آزادی میں کوششوں کو سراہنے کے لئے تحریک آزادی کے عظیم رہنما اور روزنامہ زمیندار کے روح رواں مولانا ظفر علی خاں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ مولانا ظفر علی خاں کے مزار واقع کرم آباد وزیرآباد پر عظمت محمود ڈی سی او گوجرانوالہ نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ مزار پر پرچم کشائی کی اور فاتحہ خوانی کے بعد دعا کی اس موقع پر ملک کی تعمیر و ترقی اور مشاہیر کی قربانیوں اور جدوجہد کو یاد رکھنے پر زور دیا گیا تقریب میں جسٹس ریٹائرڈ افتخار چیمہ، پروفیسر مستنصر حسین گوندل کے علاوہ دوسرے عمائدین شہر بھی موجود تھے جشن آزادی کے اس موقع پر خالد محمود چیئرمین ٹرسٹ نے پیغام میں کہا کہ زندہ قومیں اپنے مشاہیر اور ان کے مشن کو ہمیشہ زندہ رکھتی ہیں مولانا ظفر علی خاں کی خدمات ہمہ پہلو اور بے پناہ ہیں انہیں یاد رکھنا آج کی نوجوان نسل کے لئے بھی مفید ہے مجیب الرحمن شامی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مولانا ظفر علی خاں نے جدید صحافت کے لئے جو رہنما اصول و ضوابط دئیے ہیں وہ ہر دور میں صحافیوں کے لئے مشعل راہ کا کام دیتے رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -