عمران خان نے یوم آزادی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی،رانا بابر

عمران خان نے یوم آزادی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی،رانا بابر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان نے یوم آزادی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی آزادی کے لئے ہمارے بزرگوں نے سالہا سال جدوجہد کی اور قائداعظم کی قیادت میں علامہ اقبال کے تصور کو ایک حقیقت بنایا قائداعظم نے مسلمانوں کے لئے علیحدہ وطن کا مطالبہ خالصتاً جمہوری اصولوں کے مطابق کیا کہ وہ علاقے جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے وہاں انہیں حکومت کرنے کا حق حاصل ہونا چاہئے جمہوریت کی بنیاد پر ہی پاکستان کا قیام عمل میں آیا اور جمہوریت ہی اس ملک کی بقا اور ترقی کی ضامن ہے۔ ہمیں اپنے ملک اور آزادی کی حفاظت کرتے ہوئے جمہوریت کی پاسداری کو ہر حال میں ترجیح دینا ہوگی اپنی قوم کے اتحاد کوبرقرار رکھنا ہوگانظم و ضبط کے ساتھ آئین اور قانون پر عمل کرنا ہوگا اور یقین محکم کے ساتھ باہمی اعتماد و یگانگت قائم رکھنا ہوگی۔

ا تحاد،تنظیم اور یقینِ محکم قائداعظم کا فرمان کل بھی مشعل راہ تھا اور آج بھی ہے اور یہی قوم کی کامیابی کی ضمانت ہے ہمیں اپنے فکر و عمل میں اِس پیغام کی روح کو زندہ رکھنا ہے کیونکہ آج ہمارے وطن کو درپیش صورتحال کا تقاضا ہے کہ قوم غیر متزلزل اتحاد کا مظاہِرہ کرے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -