موبائل اینڈ ریپئرننگ سنٹر کے مالک کے خلاف 4لاکھ روپے کے ہرجانے کا دعوی

موبائل اینڈ ریپئرننگ سنٹر کے مالک کے خلاف 4لاکھ روپے کے ہرجانے کا دعوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے قیمتی موبائل ٹھیک کرنے کی بجائے دوران مرمت خراب کرنے پرشاہ جی موبائل اینڈ ریپئرننگ سنٹر کے مالک کے خلاف 4لاکھ روپے کے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔ فاضل جج خواجہ حسن ولی نے سماعت 3ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پروکلاء کو ابتدائی بحث کے لئے طلب کرلیا ہے۔عدالت میں درخواست گزار نشترکالونی کے رہائشی محمد کامران نے اپنے وکیل چودھری مدثر ایڈووکیٹ اور مرزا حسیب اسامہ کی وساطت سے دائر دعوی میں موقف اختیار کیا ہے کہ سائل نے اپنا موبائل Sony Experia ماڈلA-600جس کی مالیت تقریبا25ہزار روپے ہے ،سائل نے سگنل اور رنگر پرابلم کے باعث اسے ٹھیک کروانے کی غرض سے 12جولائی کو فیروز پور روڈ پر واقع دکان نمبر17فرسٹ فلو ر رائل آرکیڈ میں واقع شاہ جی موبائل اینڈ ریپیئرننگ سنٹر کے مالک اعجاز شاہ کو دیاتاہم مذکورہ دکان مالک نے اس میں موجود خرابی کو دور کرنے کی بجائے موبائل کی ایل سی ڈی بھی خراب کردی ہے اور اب دکان مالک موبائل واپس کرنے کے حوالے سے بھی ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جس کی وجہ سے سائل کو ذہنی اور مالی پریشانی کا سامان کرنا پڑ رہا ہے ۔لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ سائل کو درست حالت میں فون کی واپسی اورمذکورہ بالا ہرجانہ دلوانے کا حکم دیا جائے ۔