لانگ مارچ والوں کا مسلم لیگ(ن) پر پتھراؤ قابل مذمت ہے،ضیاء اللہ شاہ

لانگ مارچ والوں کا مسلم لیگ(ن) پر پتھراؤ قابل مذمت ہے،ضیاء اللہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ( ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ضیاء اللہ شاہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکاء کا مسلم لیگ( ن) کے دفتر پر پتھراؤ قابل مذمت ہے ،حکومت عوام کی فلاح کے لئے کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دس ہزار چار سو میگا واٹ بجلی کے نئے منصوبے پر بیرونی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پا گیا ہے اسکے علاوہ تربیلا اور منگلا کے کئی سالوں بعد ہم بھاشا ڈیم کی تعمیر کا آغاز کر رہے ہیں جو پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم ہو گا جس سے 4500 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی ۔

اتنی ہی بجلی پیدا کرنے والے داسو ڈیم کی بنیادیں رکھ دی گئی ہیں 2200 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والے پاکستان کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیربھی شروع ہو چکی ہے کراچی سے لاہور تک موٹروے کی تعمیر کا آغاز ہونے کو ہے خنجراب سے گوادر تک اقتصادی راہداری سے انشاء اللہ معاشی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ہماری پوری تاریخ میں اتنے بڑے بڑے منصوبے اس تیز رفتاری کے ساتھ کبھی نہیں لگے۔