پاکستان کا تحفظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،محمد بشیر مہدی

پاکستان کا تحفظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،محمد بشیر مہدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر ) محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ پاکستان لاتعدا قربانیوں کے بعدحاصل کیا گیا ،اس کا تحفظ کرناہم سب کی ذمہ داری ہے یوم آزادی پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بنیادوں میں ہمارے آباؤاجداد کالہوہے قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد اورلازوال قربانیوں کے نتیجہ میں آزاد خطہ پاکستان معرض وجود میں آیا اورمسلمانوں کو آزادی جیسی نعمت ملی14اگست کی حرمت کا تقاضا ہے کہ قوم کو تفریق کرنے کی بجائے متحدکیا جائے
اورافراتفری پھیلانے کی کوشش نہ کی جائے یوم آزادی کا دن ماضی کی غلطیوں کو دوہرانے کانہیں ماضی سے سبق سیکھنے کا ہے عوام کی خوشحالی،غربت کے خاتمے اورملک کومسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ہم سب کو مل کرپاکستان کو بحرانوں سے نکالنا ہے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگاپاکستان کی ترقی ہی ہماری ترقی ہے

۔پاکستان ہمارا گھرہے اس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔