پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بناہے،ڈاکٹرحسن صہیب مراد

پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بناہے،ڈاکٹرحسن صہیب مراد

  

لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی میں 68واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے سے منایاگیا۔اس موقع پریونیورسٹی میں ہرجگہ سبزہلالی پرچم لہرائے گئے اور14اگست کویونیورسٹی میں عام تعطیل کی گئی۔اگلے دن قومی ترانے کی گونج نے پوری یونیورسٹی میں سماں باندھ دیا۔اس موقع پرریکٹریوایم ٹی ڈاکٹرحسن صہیب مرادنے سٹاف ،فیکلٹی اورطلبہ وطالبات کے ہمراہ پرچم کشائی کی جبکہ یونیورسٹی کے گارڈنے قومی پرچم کوسلامی پیش کی۔ڈاکٹرحسن نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہی ہماری پہچان ہے۔

ہماری محبت اورہمارے ایمان کاحصہ ہے ہمارے بزرگوں نے اپنی جانیں نچھاورکرکے یہ ملک ہمارے لیے بنایاہے ہم سب نے مل کراس کی تعمیروترقی کے لیے کام کرناہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بناہے جوبھی اس کی طرف میلی آنکھ اٹھائے گاانشاء اللہ وہ ناکام ونامرادہوگا۔ڈاکٹرحسن نے طلبہ پرزوردیاکہ وہ پڑھ لکھ کراپنی زندگی ملک وقوم کے لیے وقف کردیں،علم سے ہی قسمت بدلے گی اورترقی وخوشحالی کے نئے دورکاآغازہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -