مسلم لیگ(ن) آزادی مارچ سے بوکھلا چکی ہے،اسراء بنت نعیم

مسلم لیگ(ن) آزادی مارچ سے بوکھلا چکی ہے،اسراء بنت نعیم

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف یوتھ ونگ پنجاب کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسراء بنت نعیم نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں ہمارے چیئرمین عمران خان کے کنٹنیرز جس پر پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی ‘ شیخ رشید احمد ‘ ایم این اے منیزہ حسن اور عندلیب عباس کے علاوہ ہمارے چیئرمین کی بہنیں بھی تھیں اس پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے حملہ کیا اور پتھراؤ کرکے کنٹینرکے شیشے توڑ ڈالے اور فائرنگ بھی کی جبکہ ساؤنڈ سسٹم کی تاریں بھی کاٹ دیں اور جنریٹر کو بھی توڑ دیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے بوکھلا چکی ہے۔

۔

اور اسی کی وجہ سے اس کے کارکنوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ ہمارے چیئرمین کو نشانہ بنایا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ وہ خیریت سے ہیں لیکن ہم (ن) لیگ کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ان کے یہ اوچھے ہتھکنڈے ہمیں ڈرا دھمکا نہیں سکتے تبدیلی کو آنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا پولیس نے جس طرح سے مسلم لیگ (ن ) کے حملہ آوروں کا ساتھ دیا ہے ہم اس بات کا بھی حکومت میں آ کر حساب لیں گے۔

اور دیکھیں گے کہ کس طرح سے پولیس کسی سیاسی کارکن کی نوکری کرتی ہے پولیس کا کام ہے عوام کا تحفظ کرنا لیکن اس وقت پولیس صرف (ن) لیگ کی بن کررہ گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -