تحریک انصافکے کارکنوں کو اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا،یاسر گیلانی

تحریک انصافکے کارکنوں کو اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا،یاسر گیلانی

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیںآزادی مارچ اور دیگر سیاسی سرگرمیاں قانون اور آئین کے دائرے میں کی جا رہی ہیں پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کو غیرقانونی احکامات دیئے جا رہے ہیں دیگر سرکاری افسران پر لازم ہے کہ وہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیں حکومت پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے خوفزدہ ہے

اس لئے غیر آئینی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے ذریعے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کے کارکنوں کے حوصلہ پست نہیں ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -