باہمی مشاورت سے سیاسی حل نہ نکالا گیا تو افرا تفری کاخدشہ ہے ، سیاسی و عسکری ماہرین

باہمی مشاورت سے سیاسی حل نہ نکالا گیا تو افرا تفری کاخدشہ ہے ، سیاسی و عسکری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                             لاہور(محمد نواز سنگرا//انویسٹی گیشن سیل)لانگ اور انقلاب مارچ نتیجہ خیز ہو گاباہمی مشاورت سے سیاسی حل نہ نکالا گیا تو ملک میں افراتفری کا خدشہ ہے۔پاکستان اور جمہوریت کی خاطر مار چ کرنے والوں کو غیر آئینی اور قانونی مطالبات نہیںکرنے چاہیں۔ان خیالات کا اظہار ملک کے سیاسی اور عسکری ماہرین نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ عمران خان کیطرف سے استعفے کا مطالبہ سیاسی نعرہ ہے حکومت کوذمہ داریاں نبھاتے ہوئے حالات کنٹرول کرنے چاہیں ۔سیاسی حل نہ نکالا گیا تو حالات خراب ہو سکتے ہیں طاہر القادری اور اس کے کارکنان پاکستانی ہیں اور ملکی مفاد کےلئے بات کی گئی تو وہ مان جائیں گے۔انقلاب اور لانگ مارچ میں لوگوں کی تعداد کم نہیں ہے۔مسلم لیگ(ن)کے رہنما راناافضل خان نے کہا کہ عمران خان کے ملین مارچ کا خواب پورا نہ ہو سکا عوامی تحریک اور پی ٹی آئی کے مارچ میں محض چند ہزار لوگ ہیں جن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔وزیر اعظم کے استعفے اور الیکشن کمیشن ممبران کی تبدیلی عدالت پہلے ہی غیر آئینی قرار دے چکی ہے ۔حالات پر قابو پا لیا جائے گااور لانگ اور انقلاب مار چ میں شامل لوگ جلد گھروں کو لوٹ آئیں گے۔تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز نے کہا کہ ملک کا تاریخی لانگ مارچ نکالا گیا ہے اور تحریک انصاف وزیر اعظم کے استعفے اور نیا پاکستان بنانے تک واپس نہیں آئے گی۔قوم عمران خان کیساتھ ہے اور ملک میں تبدیلی چاہتی ہے اور لوگوں کے جم غفیر کو روکنا حکومت کے بس میں نہیں رہا۔جنرل(ر)جمشید ایاز نے کہا کہ ذاتی مفاد پر ملکی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔دونوں فریقین کو افہام و تفہیم سے مسائل کا حل نکالنا ہو گا اور حکومت کو جائز مطالبات مان لینے چاہیں۔ملک میں مدبر اور منجھے ہوئے لوگوں کو تماشہ دیکھنے کی بجائے میدان میں آکر ملک کو درپیش مشکلات سے چھٹکارا حاصل کر نا چاہیے۔جنرل(ر)نصیر اختر نے کہا کہ ملک میں بگڑتی صورتحال کا تحمل اور بات چیت سے حل نہ نکالا گیا تو ملک افراتفری کا شکار ہو جائے گا۔اصلاحات اور انتخابات کیطرف مشاورت سے جانا چاہیے ،لانگ اور انقلاب مارچ سے حکومت کو بظاہر کوئی خطرہ نظر نہیں آرہا۔
ماہرین

مزید :

صفحہ آخر -