شہبازشریف کی سمنگلی اور خالد ائیربیس پر حملے کی شدیدمذمت، بروقت کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
لاہور)پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کوئٹہ کے قریب سمنگلی اور خالد ائیربیس پر حملے کی شدیدمذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بہادری اور دلیری کے ساتھ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔