کراچی ، گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کے 4ملزمان گرفتار

کراچی ، گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کے 4ملزمان گرفتار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے نیو کراچی کے علاقے میں کارروائی کرکے گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔اعظم بستی سے 2ڈاکو زخمی حالت میں پکڑے گئے جبکہ گارڈن پولیس نے 6جواریوں کو حراست میں لے لیا ۔اس ضمن میں ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان نے بتایا کہ ایس آئی یو کی ٹیم نے نیو کراچی میں کارروائی کرکے گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کے 4 کارندوں انور عرف سمندری ،کاشف ،غلام رسول اور آصف کو گرفتار کرکے 4پستول اور گولیاں برآمد کرلی ہیں ۔ملزمان کے قبضے سے پریڈی تھانے کی حدود چھینی گئی کار بھی برآمد ہوئی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان شاہراہ نور جہاں ،گلشن اقبال ،نارتھ ناظم آباد ،گذری اور نیو کراچی کے تھانوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔دوسری جانب محمود آباد تھانے کی حدود اعظم بستی قبرستان کے قریب پولیس مقابلے کے بعد 2ڈاکوو¿ں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ملزمان کی شناخت 25سالہ عابد ولد حضرت بلال اور 26سالہ ذیشان ولد اکرام کے نام سے ہوئی ہے ۔دونوں ڈاکوو¿ں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ادھر گارڈن پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکر 6جواریوں کو گرفتار کرکے داو¿ پر لگی رقم اور کارڈز برآمد کرلیے ہیں ۔جبکہ بریگیڈ تھانے کی پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائم میں ملوث عبدالستار ولد عبدالعزیز کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول اور 2گولیاں برآمد کرلی ہیں ۔ایس ایچ او بریگیڈ غلام نبی آفریدی کے مطابق ملزم اسٹریٹ کرائم متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ۔

مزید :

صفحہ آخر -