ماڈل ٹاﺅن سمیت لاہور شہر کی سرگرمیاں پھر سے بحال ہو گئیں

ماڈل ٹاﺅن سمیت لاہور شہر کی سرگرمیاں پھر سے بحال ہو گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انویسٹی گیشن سیل)ماڈل ٹاو¿ن سمیت شہر بھر کاروبار زندگی معمول پر آگئے،لاہوریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ماڈل ٹاو¿ن سے کنٹینر ہٹا دیئے گئے اور مٹی کے ٹیلوں کو اٹھا لیا گیا۔شہر بھر میں موبائل فون سروس کی بحالی اور پٹرول پمپ بھی کھول دیئے گئے۔تفصیلات میں گزشتہ ہفتے سے شہر بھر کے حالات خراب رہے اور معمول کی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں۔ عوامی تحریک اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ،رستوں کی بندش،موبائل فون سروس کی جذوی بندش،پٹرول پمپس سیل،مارکیٹیں بنداور دیگر مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ جس سے تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگ متاثر ہوئے اور شہر بھر میں کاروبار زندگی معطل ہو کررہ گیالیکن عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے لانگ اور انقلاب مارچ کے لاہور سے نکلتے ہی شہر بھر میں تمام سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں جس پر لاہوریوں سے سکھ کا سانس لیا ہے۔
سرگرمیاں بحال

مزید :

صفحہ آخر -