غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر نے والے مارچوں کے حا می ملک کے دشمن ہیں ،(ن)لیگ ٹریڈرز ونگ
لاہور( اسد اقبال )آزادی اور انقلا ب مارچ سے شعبدہ باز سیا سی پارٹیاں اپنے مذمو م مقاصد میں کامیاب تو نہ ہو پائیں گی تاہم مارچوں کی بدولت معیشت پر منفی اثرات جبکہ مارکیٹو ں اور تجارتی مراکز میں ہو کا عالم ہو نے سے کاروباری سر گر میاں مفلو ج الحا ل ہو گئیں ہیں ۔پنجاب بھر سے چھو ٹے و بڑے تاجر تھو ک مارکیٹو ں تک رسائی نہ ملنے سے پر یشان حال ہیں جس سے اربو ں روپے کی سر مایہ کاری گر دش میں نہ ہو پائی ہے غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر نے والے لانگ مارچ کے حامی ملک اور قو م کے دشمن ہیں جو ملک میں انارکی پھیلا کر بین الا قوامی سطح پر پاکستان کے امیج کو خراب کر رہے ہیں تاجر برادری لانگ مارچ کی بھر پور مخالفت کر تی ہے اور اس عز م کا اعادہ کر تی ہے حکو مت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا ۔ ان خیا لا ت کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹر یڈرز ونگ پنجاب کے سر پر ست اعلی انجم محمو د بٹ ، وائس چیئر مین عامر صدیق چوہدری ،چیئر مین لاہور عرفان اقبال شیخ ،نائب صدر طارق جاوید ،لیا قت سیٹھی ،جنرل سیکر ٹر ی شاہد نذیر،انجمن تاجران لاہور کے صدر خواجہ عامر اوروحدت روڈ کے صدر فیا ض چوہدری نے گزشتہ روز پاکستان مو بائل فورم میں کیا ۔ تاجر رہنماﺅ ں کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ملک کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا - ےہ وقت منفی سیاست کا نہیں بلکہ ملک کے لئے کام کرنے کا ہے ۔عمران خان اور طاہر القادری انتشار پھےلا کر ملک کو عدم استحکام سے دو چار کررہے ہےں لا نگ مارچ کی بدولت لاہور سمیت پنجاب بھر میں کاروباری سر گر میاں تباہ ہو رہی ہیں تھو ک مارکیٹو ں میں ہو کا عالم ہے جبکہ تھو ک خر یداری کی غر ض سے آنے والے تاجر بیو پاری اور صارفین گھروں تک محدو د ہو کر رہ گئے ہیں جہاں نہ صرف تاجروں کا نقصان ہو رہا ہے بلکہ معیشت پر منفی اثرات مر تب ہو نے سے حکو متی ریو نیو کو بھی دھچکا لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دور حکو مت میں پاکستانی معیشت کی بہتر کارکردگی کے نتیجہ میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے جبکہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ پاکستان کا عالمی سطح پر تشخص بہتر ہوا ہے اور مختلف اداروں نے اس کی درجہ بندی کو بہتر قرار دیا ہے۔ تاجر رہنماﺅ ں کا کہنا تھا کہ لا نگ مارچ کرنے والے غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جو اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے گے ۔ انھو ں نے کہا کہ حکومت وقت ملک میں انارکی پھیلا نے والو ں سے آہنی ہاتھو ں سے نمٹے تاکہ معاشی صورتحال بہتر ی کی جانب گامز ن ہو سکے ۔
ٹریڈرز ونگ