مارچ ، بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں منسوخ کردی گئیں
راولپنڈی(آئی این پی)آزادی وانقلابی مارچ کے بعد پیداہونے والی صورت حال کے باعث دوسرے روز بھی بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آبا د سے جانے والی اورکراچی سے اسلام آباد آنے والی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔جمعہ کے روزعمران خان کے آزادی مارچ اورطاہرالقادری کے انقلابی مارچ کے باعث جہاں پردیگرمعاملات زندگی متاثرہوئے ،وہیںپرپی آئی اے کی پروازیں دوسرے دن بھی منسوخ کرناپڑیں،این ایل121،کراچی کی پی کے 308،پی اے 201،پی آئی اے کی 300اور301پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں،یہ پروازیں اسلام آباد سے کراچی اورکراچی سے اسلام آباد آنی جانی تھیں ،مسافروں نے شہرکے حالات خراب ہونے کے بعد سفر کرنے سے گریزکیا،دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان کاکہناتھاکہ پروازیں منسوخ ہونے سے قومی ایئرلائن پی آئی اے کوکروڑوں روپے کانقصان ہورہاہے ،راستے بند ہونے کے باعث مسافرسفرکرنے سے گریزکررہے ہیں،مسافروں کوالگ پریشانی سے دوچارہوناپڑرہاہے۔