سندھ ہائی کورٹ نے روبینہ قائم خانی کے حق میں خلع کی ڈگری کالعدم قرار دیدی

سندھ ہائی کورٹ نے روبینہ قائم خانی کے حق میں خلع کی ڈگری کالعدم قرار دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی کے حق میں جاری ہونیوالی خلع کی ڈگری کو کالعدم قرار دیدیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی کی خلع کی ماتحت عدالت کی جانب سے جاری ہونے والی ڈگری کے خلاف درخواست کی سماعت کی اور طرفین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد خلع کی ڈگری کو کالعدم قرار دے دیا اور ماتحت عدالت کو ہدایت کی کہ خلع کے مقدمے کی دوبارہ سماعت کی جائے۔ درخواست گذار یاسین علی نے اپنے وکیل عبدالستار گجرال نے درخواست دائر کی تھی کہ ماتحت عدالت نے خلع کی ڈگری جاری کرتے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی گئی اور ہمارا موقف نہیں سنا گیا۔
ڈگری کالعدم

مزید :

صفحہ آخر -