وفاقی ٹیکس محتسب کوتوہین عدالت کا اختیار استعمال کرنے سے روک دیا گیا
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب کوتوہین عدالت کا اختیار استعمال کرنے سے روک دیاہے ۔مسٹر جسٹس محمد خالد محمود خان نے اس سلسلے میں دائر درخواست پر عبوری حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے وفاقی ٹیکس محتسب اور دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس بھی جاری کردیئے ہیں۔عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزار اکرم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی ٹیکس محتسب آئین کے آرٹیکل 204کے تحت عدالت عالیہ کے توہین عدالت کے اختیارات استعمال کر رہا ہے جوکہ غیر آئینی اقدام ہے۔انہوں نے بتایا کہ عدالتیں آئین کے تحت جبکہ وفاقی اور ٹیکس محتسب ایکٹ کے تحت وجود میں آئے ہیں لہذا وفاقی اور صوبائی ٹیکس محتسب آئین کے آرٹیکل 204کے تحت توہین عدالت کا اختیار استعمال نہیں کر سکتے جس پر عدالت نے فاقی ٹیکس محتسب کوتوہین عدالت کا اختیار استعمال کرنے کے خلاف عبوری حکم امتناعی جاری کر دیا۔
ٹیکس محتسب