حکمران کارکنوں کے سامنے زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکیں گے، محمود الرشید

حکمران کارکنوں کے سامنے زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکیں گے، محمود الرشید

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الرشید نے گوجرانوالہ میں عمران خان پرقاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ گوجرانوالہ حملے میں عمران خان اس حملے میں محفوظ رہے، عمران خان کا بال بھی بیکا نہیں ہو سکتا کیونکہ عمران خان کیلئے پاکستان بھر کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں اور بزرگ ان کی صحت وسلامتی کیلئے دعا کر رہے ہیں اور تحریک انصاف کے کارکنان کی وہ مائیں جو بڑھاپے اور بیماری کی وجہ سے مارچ میں شریک نہیں ہو سکیں وہ مسلسل قرآن پاک کھول کر بیٹھی ہوئی ہیں، نوافل ادا کر رہی ہیں اور عمران خان اور اسکے قافلے میں شامل ہر فرد کیلئے سلامتی اور عظیم قومی مقاصد کے حصول میں کامیابی کیلئے دعائیں کررہی ہیں، حکمرانوں کے ہر منفی ہتھکنڈے کے نتیجے میں کارکنوں کو ایک نیا حوصلہ اور طاقت ملتی ہے ، یہ حکمران نظریاتی کارکنوں کے سامنے زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکیں گے،انہوں نے لانگ مارچ کے راستے سے اپنے میڈیا سیل کے اراکین اور اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن دہرانے کی سازش کی گئی یہ سازش عمران خان نے اپنے نظریاتی کارکنوں کو پرامن رہنے کا حکم دے کر ناکام بنائی،انہوںنے کہا کہ جمہوریت کی آڑ میں ن لیگ کی شکل میں ایک درجن امیر کبیر رشتہ داروں کے حکومتی گروہ سے پاکستان کو آزاد کرانے کا وقت آ گیا، اس قبضے کو چھڑانے کیلئے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے اور اس بادشاہت کو ختم کیے بغیر اب اسلام آباد سے واپس نہیں آئینگے،

 محمود الرشید

مزید :

صفحہ آخر -