عمران خان پر حملے کا ماسٹر مائنڈ پومی بٹ ہے ،جہانگیر ترین

عمران خان پر حملے کا ماسٹر مائنڈ پومی بٹ ہے ،جہانگیر ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کا ماسٹر مائنڈ پومی بٹ ہے، پومی بٹ کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے، پنجاب مےں مسلم لےگ نواز کی حکومت پرامن آزادی مارچ کی راہ مےں رکاوٹےں ڈال کر آگ سے کھےل رہی ہے ، حکومت کی جانب سے انتشار کی ہر کوشش کوناکام بنادیں گے، حکمرانوں نے اپنی روش ترک نہ کی تو حالات خراب کرنے کے ذمہ داروہی ہوں گے ۔ان خےالات کا اظہار پاکستان تحرےک انصاف کے قائدےن نے نےشنل پرےس کلب اسلام آباد مےں اےک ہنگامی پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔پاکستان تحرےک انصاف کے رہنماﺅں نے گوجرانوالہ مےں چیئرمےن عمران خان اور آزادی مارچ کے شرکاءپر مسلم لےگ نواز کے غنڈوں کی جانب سے پتھراﺅ اور فائرنگ کی شدےد مذمت کی ہے اور واقعہ کو اشتعال انگےز اور انتشار پھےلانے کی شرانگےز کوشش قرار دےاہے۔ پاکستان تحرےک انصاف کے مرکزی سےکرٹری جنرل جہانگےر خان ترےن کا کہنا ہے کہ پنجاب مےں مسلم لےگ نواز کی حکومت پرامن آزادی مارچ کی راہ مےں رکاوٹےں ڈال کر آگ سے کھےل رہی ہے ، بتا دےنا چاہتے ہےںکہ تحرےک انصاف کے کارکنوں کی منزل اسلام آباد ہے وہ پرامن انداز مےں اسلام آباد پہنچےں گے اور حکومت کی جانب سے انتشار کی ہر کوشش کو ناصرف ناکام بنائےں گے بلکہ اگر حکمرانوں نے اپنی روش ترک نہ کی تو حالات مےں خرابی کی تمام ذمہ داری حکمرانوں پر ہی عائد ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ مےں آزادی مارچ کے پرامن شرکاءپر منظم انداز مےں حملے کرنے والے پومی بٹ کے خلاف تمام شواہد کے باوجود اب تک کارروائی سے اجتناب کےا جا رہا ہے۔ مطالبہ کرتے ہےں کہ مسلم لےگ کے مذکورہ غنڈے اور اس کے ساتھےوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے اس کے خلاف کارروائی عمل مےں لائی جائے۔ پاکستان تحرےک انصاف کے مرکزی اےڈےشنل سےکرٹری جنرل سےف اللہ خان نےازی نے اس موقع پر حکومت کو متنبہ کےا کہ اگر چیئرمےن تحر ےک انصاف عمران خان کو کوئی خراش بھی آئی تو تحرےک انصاف کے پرعزم اور جانثار کارکنان شرےف خاندان کی اےنٹ سے اےنٹ بجا دےنگے، چنانچے حکمران ہوشمندی کا مظاہرہ کرےں اور آزادی مارچ کی راہ مےں کسی قسم کی رکاوٹےں کھڑی کرنے سے گرےز کرےں۔
جہانگیر ترین

مزید :

صفحہ آخر -