پی ٹی آئی اور عوامی تحریک پر پابندی کیلئے لائرز کا وزیر اعظم کولیگل نوٹس

پی ٹی آئی اور عوامی تحریک پر پابندی کیلئے لائرز کا وزیر اعظم کولیگل نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )تحریک انصاف اور پاکستانی عوامی تحریک پر پابندی عائد کرنے کے لئے وزیراعظم میاں نواز شریف کو لیگل نوٹس بھجواءدیا گیا۔وزیر اعظم کو یہ لیگل نوٹس لائرز فاﺅنڈیشن کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدالت عالیہ کے فل بنچ کے فیصلے کے باوجود تحریک انصاف اورپاکستانی عوامی تحریک نے لانگ مارچ کیا جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرانا وزیر اعظم کی آئینی ذمہ داری تھی مگر وہ اپنی ذمہ داری مکمل کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں جسکی وجہ سے تحریک انصاف آزادی مارچ اور عوامی تحریک انقلاب مارچ کر کے ملکی معیشت کو تباہ کر رہی ہے۔لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اگر وزیر اعظم نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی نہ بنایا تو انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے گا۔
لیگل نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -