محنتی چینی نے نا قابل یقین حد تک سستی گاڑی تیار کر لی

محنتی چینی نے نا قابل یقین حد تک سستی گاڑی تیار کر لی
محنتی چینی نے نا قابل یقین حد تک سستی گاڑی تیار کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) مہنگی کاروں سے پریشان ایک چینی شخص نے انتہائی کم خرچ میں اپنے گھر پر ہی کار تیار کرلی جس میں تمام ضروری سہولیات دستیاب ہیں۔ اس ذہین اور قابل شخص کا کہنا ہے کہ کاروں کی حد سے بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہوکر اس نے فیصلہ کیا کہ وہ خود کار تیار کرے گا۔ وہ اپنے کام سے فارغ ہوکر روزانہ اس منصوبے کو وقت دیتا رہا اور بالآخر کئی مہینوں کی محنت اور 7000 یوان (تقریباً 1,13,000 پاکستانی روپے) کے خرچ سے اس نے ایک ایسی کار تیار کرلی ہے جو سفر کی بنیادی ضروریات خوش اسلوبی سے پوری کرسکتی ہے۔ اس کار کی تیاری میں لکڑی لوہا اور موٹرسائیکل کے انجن کے علاوہ کئے دوسرے آلات بھی موٹرسائیکل کے لگائے گئے ہیں۔ اگرچہ اس کار کی شکل و صورت میں مہنگی کاروں والی چمک دمک نہیں ہے لیکن انتہائی کم قیمت اور ایندھن کے کم استعمال کی وجہ سے یہ بہت تحسین کی نظر سے دیکھی جارہی ہے۔

مزید :

بزنس -