ایچی سن کالج میں سیاسی بنیادوں پر تعیناتیوں کیخلاف درخواست پر فریقین کو دوبارہ نوٹس

ایچی سن کالج میں سیاسی بنیادوں پر تعیناتیوں کیخلاف درخواست پر فریقین کو ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کی مبینہ سیاسی بنیادوں پرتعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عاطر محمود نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے و کیل اظہر صدیق نے کہا کہ ایچی سن کالج تاریخی اہمیت کا حامل ادارہ ہے اس کالج سے تعلیم حاصل کرنے والے طالبعلموں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔انہوں نے کہا کہ ایچی سن کالج میں میرٹ کے برعکس بورڈ آف گورنرز کو تعینات کر کے ادارے کی ساکھ اور تعلیمی معیار کو پست کر دیا گیا ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ سیاسی بنیادوں پر تعینات بورڈ آف گورنرز کو برطرف کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں تاکہ ایچی سن کالج جیسی تاریخی تعلیمی درسگاہ کیاصل حیثیت کو برقرار رکھا جا سکے اور قابل بورڈ آف گورنرز کی تعیناتیوں سے اس ادارے میں تعلیمی اصلاحات کا نفاذ ممکن ہو سکے۔سرکاری وکیل کے جواب داخل نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21اگست تک ملتوی کر دی۔

 دوبارہ نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -