کنٹینر پر 5 فائر ہوئے ،حملہ آوروں کو خود دیکھا،شیخ رشید کا میڈیا پر انکشاف
لاہور( نمائندہ خصوصی)چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر پر گوجرانوالہ میں پتھراﺅ اور فائرنگ کی خبر میڈیا پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بریک کی اور میڈیا پر کہا کہ میں نے فائرنگ کرنے والوں کو کنٹینر کے شیشوں سے دیکھا اور انہوں نے پانچ فائر کئے۔شیخ رشید احمد کی اسی بات کو بعد میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی آگے بڑھایا اور ےہی کہتے رہے کہ شیخ رشید احمد نے اپنی آنکھوں سے حملہ آوروں کو دیکھا اور پولیس کو اس موقع پر خاموش تماشائی پایا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ہم سب خیریت سے ہیں ۔
شیخ رشید انکشاف