وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی ہم منصب کو یوم آزادی کی مبارکباد،سرحد پارمٹھائی کاتبادلہ

وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی ہم منصب کو یوم آزادی کی مبارکباد،سرحد پارمٹھائی ...

  

 اسلام آباد(اے این این )وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندرامودی کو ملک کے 68ویں یوم آزادی کی مبارکبادپیش کی جبکہ سرحدپرتعینات دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان مٹھائی کاتبادلہ ہوا ۔میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی ہم منصب کے نام اپنے تہنتی پیغام میں نوازشریف نے بھارتی عوام کےلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔واضح رہے کہ ایک روزقبل پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پربھارتی وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کومبارکبادپیش کی تھی اورنیک خواہشات کااظہارکیاتھا۔دوسری جانب بھارت کے یوم آزادی کے موقع پرکنٹرول لائن اوربین الاقوامی سرحد پرتعینات بھارتی فوجیوں نے پاکستاتی فوجیوں کومٹھائی پیش کی جبکہ پاکستانی فوجیوں کی جانب کی جانب سے انہیں یوم آزادی کی مبارک بادپیش کی گئی اسی طرح ایک روزقبل پاکستانی فوجیوں نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پربھارتی فوجیوں کومٹھائی پیش کی تھی اوردوسری جانب سے انہیں مبارکباددی گئی تھی۔

مبارکباد

مزید :

صفحہ آخر -