وہ آواز جو خواتین کو جلد شادی پر مجبور کر دیتی ہے

وہ آواز جو خواتین کو جلد شادی پر مجبور کر دیتی ہے
وہ آواز جو خواتین کو جلد شادی پر مجبور کر دیتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) ایک تازہ سائنسی تحقیق نے یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ گھڑی کی ٹک ٹک کی آواز عورتوں میں حمل اور بچوں کی پیدائش کی جلدی واقع ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔ سائنسی جریدے 'ہیومن نیچر ' میں شائع ہونے والی  اس منفرد تحقیق میں درجنوں عورتوں اور مردوں پر تجربات کئے گئے جن میں ان کے مالی پس منظر اور صاحب اولاد ہونے کی خواہش کے متعلق سوالات کئے گئے۔ جن خواتین سے سوالات گھڑی کی ٹک ٹک کی موجودگی میں کئے گئے ان میں حمل اور اولاد کی خواہش دیگر عورتوں کی نسبت زیادہ پائی گئی اور یہ بھی معلوم ہوا کہ گھڑی کی ٹک ٹک سن کر عورتوں کے تحت لاشعور میں حمل اور بچوں کی خواہش بیدار ہو جاتی ہے اور وہ عورتیں جو بظاہر اس طرف متوجہ نہیں ہوتیں وہ بھی اس طرف مائل ہوجاتی ہیں وہ خواتین جن کا بچپن غربت یا کم خوشحالی میں گزرا ہو ان میں گھڑی کی ٹک ٹک کا اثر زیادہ طاقتور پایا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عجیب تعلق کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ خواتین میں اولاد پیدا کرنے کا وقت محدود ہوتا ہے اور مینوپاز (جو کہ تقریباً 40 سے 45 سال کی عمر میں واقع ہوتا ہے) کے بعد وہ حاملہ نہیں ہوسکتیں لہٰذا جب وہ گھڑی کی ٹک ٹک سنتی ہیں تو ان کے لاشعور میں یہ بات جاگ جاتی ہے کہ ان کا قیمتی وقت گزررہا ہے اور بالآخر وہ بچے پیدا کرنے کی عمر سے گزر جائیں گی۔ یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹک سن کر ان میں اولاد کی خواہش بیدار ہوجاتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -