جمہوری نظام کو نقصان پہچانے والے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرینگے ، رضا ربانی

جمہوری نظام کو نقصان پہچانے والے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرینگے ، رضا ربانی ...

  

                                            کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اگر کسی نے جمہوری نظام پر شب خون مارنے کی کوشش کی تو پیپلز پارٹی اس کا حصہ نہیں بنے گی ۔ایک انٹرویومیں سینیٹرمیاں رضا ربانی نے کہا کہ اگر کوئی مہم جوئی کرنا چاہتا ہے تو ہم اسے متنبہ کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کسی مہم جوئی کی حمایت نہیں کرے گی اور وہ نہیں چاہے گی کہ سسٹم کو مہم جوئی کا شکار بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے دیگر جمہوری قوتوں کے ساتھ ملکر جمہوریت کی بحالی اور آئین کی بالادستی کے لےے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور طویل جدوجہد کی ہے ۔ ہماری پارٹی کے دو قائدین ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت سیکڑوں کارکن اور رہنما شہید ہوئے ۔ ہزار ہا لوگوں نے قید کی صعوبتیں بردارشت کیں اور اپنی پیٹ پر کوڑے کھائے ۔ ہم کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے ، جو جمہوری نظام کو نقصان پہنچائے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور سسٹم کو بچانے کے لےے ہم اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -