نوجوان بڑی تعداد میں غزہ مارچ میں شریک ہوں گے،سیف الدین

نوجوان بڑی تعداد میں غزہ مارچ میں شریک ہوں گے،سیف الدین

  

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)´ اسرائیلی بزدل ہیں اور ان کی بزدلی کا واضح ثبوت بیگناہ اور معصوم فلسطینی بچوں کی شہادت ہے جب اسرائیلی حماس کا کچھ نہ بگاڑ سکے تو انہوں نے معصوم بچوں کو شہید کر کے اپنی ناکامی و نامرادی کا اعتراف کیا اسرائیل جو انتہائی بزدل ملک ہے اس میں یہ ہمت اور حوصلہ اس لئے پیدا ہوا کہ مسلم امہ اس وقت انتشار اور تفرقے کا شکارہے یہی وہ بنیادی سبب ہے جس کی وجہ سے اسرائیل جیسے بزدل ملک نے معصوم فلسطینی بچوں کا خون بہانے کی جرائت کی اس لئے ہمیں اتحاد کی اشد ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار صدر شباب ملی کراچی سیف الدین نے شاہراہ فیصل پر غزہ ملین مارچ کے لئے لگائے کیمپ کے افتتاح کے موقع پرکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان بہت بڑی تعداد میں غزہ ملین مارچ میں شریک ہوں گے ،اس وقت ملک کو انتشارکی نہیں بلکہ اتحاد کی ضرورت ہے پاکستان کی عوام 17اگست کو ہر قسم کے اختلافات اور تفرقہ بازی کو بالائے تاق رکھ کر صرف اور صرف فلسطین کے معصوم اور بیگناہ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے غزہ ملین مارچ میں شرکت کریں غزہ ملین مارچ میں ہماری شرکت اسرائیل کے لئے ایک سخت پیغام ہوگا کہ ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -