تشدد ، ٹکراﺅ ، تصادم مسلم لیگ (ن) کی پالیسی کا حصہ رہا ہے، کائرہ

تشدد ، ٹکراﺅ ، تصادم مسلم لیگ (ن) کی پالیسی کا حصہ رہا ہے، کائرہ

  

 اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ تشدد ، ٹکراﺅ اور تصادم مسلم لیگ (ن) کی ہر بار پالیسی کا حصہ رہی ہے ۔ جمعہ کے روز قمرزمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا تشدد کا راستہ اختیار کرنا بہت غلط اقدام ہے اور اقتدار کو بچانے کیلئے قافلوں پر پتھراﺅ شاید فاصلوں کی تعداد کم ہوجائے نہایت خوفناک فعل ہے کیونکہ اس سے ریاست خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قافلو کے راستوں میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کا ٹھہرنے کا کیا مطلب ہے اصل میں تشدد ، ٹکراﺅ اور تصادم مسلم لیگ (ن) کی پالیسی کا حصہ رہے ہیں اور پنجاب حکومت نے بروقت سیکٹرین گروپوں کی حمایت کی اور اب بھی کچھ تنظیموں کے لوگوں کو استعمال کیا گیا ہے

کائرہ

مزید :

صفحہ آخر -