احمد رضا قصوری کا الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ

احمد رضا قصوری کا الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن(پاکستان نیوز)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ میں چاہتاہوں کہ تمام سیاسی قوتیں ایک دوسرے کااحترام کریں اور معاملات کوافہام وتفہیم اوربات چیت سے حل کریں۔انہوں نے یہ بات آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اورممتازقانون دان بیرسٹراحمدرضاقصوری سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔احمدرضاقصوری نے الطاف حسین کو فون کرکے موجودہ سیاسی صورتحال میں ان کے مو¿ثرکردارکوسراہا۔دونوں رہنماو¿ں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔احمدرضاقصوری نے الطا ف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے معاملے پر ماڈل ٹاو¿ن میں ایک بڑے تصادم کا خطرہ تھا جس سے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی طرح ایک بارپھرشہریوںکاجانی نقصان ہوتالیکن آپ نے بھرپور کوشش کرکے معاملے کوافہام وتفہیم سے حل کرادیا اورملک کوایک بڑے تصاد م سے بچالیاجس کوہرشخص سراہ رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ میں آپ کی فہم وفراست اور دانش کوسلام پیش کرتاہوں۔ الطاف حسین نے کہاکہ ہرمسئلے کاحل بات چیت سے نکالاجاسکتاہے اورمیں چاہتاہوں کہ کسی بھی جانب سے طاقت کااستعمال نہ ہواورمعاملات کوافہام وتفہیم سے حل کیاجائے۔ احمدرضاقصوری نے گزشتہ چندروز کے دوران ماڈل ٹاو¿ن میں پاکستان عوامی تحریک کی خواتین، بچوں، نوجوانوںاور بزرگوںکے لئے ایم کیوایم کی جانب سے کھانے پینے کی چیزیں فراہم کرنے اوران کے لئے طبی امدادی کیمپ لگانے پر بھی الطاف حسین کاشکریہ اداکیااوراسے قابل تحسین اقدام قراردیا۔

مزید :

صفحہ آخر -