تین روزہ "انٹرنیشنل ایکسپو 2014 "اختتام پذیرہوگئی

تین روزہ "انٹرنیشنل ایکسپو 2014 "اختتام پذیرہوگئی

  

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈڈیولپر(آباد)کی جانب سے ایکسپوسینٹرکراچی میں تین روزہ "انٹرنیشنل ایکسپو 2014 "اختتام پذیرہوگئی ۔ اس دوران وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج احمدخان درانی سمیت کئی اہم حکومتی اورسرکاری شخصیات نے نمائش کادورہ کیااورنمائش کے انعقادکو حکومتی مثبت پالیسیوں کے نتیجے میں پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے اس اقدام کوقابل ستائش اور تعمیراتی صنعت سمیت اس سے وابستہ درجنوںصنعتوں کیلئے سودمند اورخوش آئندقراردیاہے ۔ نمائش کاانعقاد14اگست یوم آزادی کے ہمراہ ہونے کی وجہ سے ایس بی سی اے کے اسٹال پراسی مناسبت سے خصوصی اہتمام کیاگیاتھااوراسٹال پرجشن آزادی کے رنگ نمایاں رہے اس سلسلے میں قومی پرچموں سے سجااسٹال اپنی دلفریبی کے ساتھ نمائش کی رونق میں اضافے کاسبب اورعمائدین کی خصوصی توجہ کامرکز رہا۔ اس موقع پرعوام کی بڑی تعداد نے اسٹال پررجوع کرکے وہاں موجودایس بی سی اے اسٹاف سے بلڈنگ قوانین اور قوائد کے مطابق دی گئی سہولیات سے آگاہی اوراپنے مکانات کے تعمیراتی پلان کے حوالے سے مفید معلومات ومشورے بھی حاصل کرتے رہے جبکہ اس دوران آنے والی تمام اعلیٰ شخصیات نے بھی ایس بی سی اے کے اسٹال پرآکر اسٹاف کی حوصلہ افزائی اور ایس بی سی اے کی کاوشوں کوسراہا ۔تین روزہ نمائش کے دوران ایس بی سی اے کے ڈائریکٹرجنرل منظورقادربھی اپنی تمام ترسرکاری مصروفیات کے باوجود نمائش اوروہاںایس بی سے اے اسٹال کے بارے میں آگاہی حاصل کرتے رہے جبکہ اس دوران انہوں نے کئی بار نمائش کادورہ بھی کیا۔ ا س حوالے سے ایکسپو انٹرنیشنل 2014کے منتظمین آباد کے چیئرمین محسن شیخانی ،ممبران سینٹرایگزکٹیوکمیٹی نے ایس بی سی اے کے اسٹال پرآکر ڈائریکٹرجنرل منظورقادر کے تعاون پران کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ تعمیراتی صنعت سے متعلق نمائش میں ایس بی سی اے کی شرکت انتہائی اہمیت رکھتی ہے تعمیراتی قوانین پر عملدرآمد کرواتے ہوئے عوام کوبہترسے بہتررہائشی وتجارتی سہولیات کی فراہمی میں ایس بی سی اے نے اپنامثبت کردار بھرپورانداز میں اداکیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -