وزیر اعظم نواز شریف اپنا استعفیٰ تیار رکھیں: عمران خان

وزیر اعظم نواز شریف اپنا استعفیٰ تیار رکھیں: عمران خان
وزیر اعظم نواز شریف اپنا استعفیٰ تیار رکھیں: عمران خان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہم وزیر اعظم نواز شریف کا فوری استعفیٰ چاہتے ہیں کیونکہ ان کی بادشاہت اور ’گلو بٹوں‘ کے ذریعے ظالمانہ حکومت کے خاتمے کا وقت آچکا ہے۔ انہوں نے وفاقی دارلحکومت میں آزادی مارچ کے شرکاءکی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں متعدد کارکنوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر بھی اظہار افسوس کیا ہے۔ اپنے ٹوئیٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اپنا استعفیٰ تیار رکھیں،قوم بول پڑی ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان چند گھنٹے قبل ہی لاہورسے آزادی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ اسی مارچ کے دوران گوجرانوالہ میں ان کے قافلے پر مسلم لیگ نواز کے کارکنوں کی جانب سے شدید پتھراو¿ بھی کیا گیا تھاتاہم عمران خان اس تصادم میں بالکل محفوظ رہے تھے۔

مزید :

قومی -Headlines -