فراری، لیمبرگینی، میک لارین، رولز رائس اور مرسیڈیز کے مہنگے سفر

فراری، لیمبرگینی، میک لارین، رولز رائس اور مرسیڈیز کے مہنگے سفر
فراری، لیمبرگینی، میک لارین، رولز رائس اور مرسیڈیز کے مہنگے سفر

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت جیسے عرب ممالک کے شہزادوں کی روایت ہے کہ وہ ہر سال اپنی اربوں روپے مالیت کی دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں کا قافلہ لے کر مغربی ممالک کے چمکتے دمکتے شہریوں کی سیر کو جاتے ہیں اور ان کاروں کو کروڑوں روپے خرچ کرکے مہنگی ترین ایئرلائنوں کے ذریعے ہزاروں میل کا سفر جہاز میں کروایا جاتا ہے۔ اگرچہ اس دفعہ فلسطین کے مظلوم عوام پر دن رات اسرائیلی بموں کی بارش ہورہی ہے لیکن شہزادوں نے حسب روایت اپنا رفریحی دورہ جاری رکھا ہوا ہے۔ یقیناً آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ان انتہائی مہنگی کاروں میں سے ہر ایک کو عرب ممالک سے لندن اور پیرس جیسے شہروں میں ہوائی جہاز کے ذریعے لے جایا جاتا ہے جس پر فی کار 20,000 پاﺅنڈ (تقریباً 23 لاکھ پاکستانی روپے) خرچ ہوتاہے۔ یعنی ایک کار کو تفریحی دورے پر لے جانے کا خرچ ہی ہمارے ہاں کی ایک اچھی کار کی قیمت سے زیادہ ہے۔ ان میں فراری، لیمبرگینی، میک لارین، رولز رائس اور مرسیڈیز جیسی کاریں شامل ہیںلیکن خصوصی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی کے اوپر سونا اور ہیرے جڑے ہیں اور مغربی ممالک کے لوگ بھی عرب شہزادوں کی کاریں دیکھ کر حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔ شہزادے ہر سال اپنی چمکتی دمکتی کاریں لے کر برطانیہ اور یورپ کے بڑے بڑے شہروں کی سیر کرتے ہیں اور پھر دوبارہ انہیں جہازوں میں ڈال کر اپنے ممالک میں واپس لے جاتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -